ریاستوں کے پیش کردہ مسائل کو اوّلین ترجیح : مودی

نئی دہلی 28 مئی (سیاست ڈاٹ کام) وزیراعظم نریندر مودی نے آج واضح کردیا کہ وہ ملک کے وفاقی ڈھانچہ کو مستحکم کرنے کے لئے جدوجہد کریں گے اور اپنے عہدہ کا مسائل پر غور کرنے کے لئے استعمال کریں گے۔ خاص طور پر ریاستوں نے جو مسائل اُٹھائے ہیں، اُن پر حساسیت کے ساتھ ترجیح دی جائے گی۔ وزیراعظم کے دفتر کے عہدیداروں سے اوّلین رسمی اجلاس منعقد کرتے ہوئے اُنھوں نے کہاکہ مؤثر نگرانی اور مسائل کی یکسوئی ضروری ہے، جن کی وجہ سے وہ وزیراعظم کے عہدہ پر فائز ہوئے ہیں۔ مودی کو وزیراعظم کے دفتر کی کارکردگی اور اس کے نظام کے بارے میں تفصیلات سے واقف کروایا گیا۔ یہ دفتر برسوں سے قائم ہے اور اِس میں کئی اہم شعبے ہیں جہاں مختلف اہم کارروائیوں کے سلسلہ میں پیشرفت کی جاتی ہے۔