ریاستوں کو سوچھ بھارت مہم کا حصہ بننا چاہئے : گورنر مغربی بنگال

کانپور 8 نومبر (سیاست ڈاٹ کام) گورنر مغربی بنگال کیسری ناتھ ترپاٹھی نے آج کہاکہ ملک میں ریاستی حکومتوں کو وزیراعظم نریندر مودی کے سوچھ بھارت مشن کا حصہ بننا چاہئے۔ اُنھوں نے عوام کو یہ مہم صرف تصویرکشی تک محدود رکھے جانے کے خلاف خبردار کیا۔ اُنھوں نے کہاکہ جب ہر شخص اِس مہم میں حصہ لے رہا ہے تو کسی انفرادی شخص یا ریاستی حکومت کو بھی اِس کا حصہ بننے میں کوئی مسئلہ درپیش نہیں ہونا چاہئے۔ اُنھوں نے دعویٰ کیاکہ عنقریب تمام ریاستیں اِس مہم کا حصہ بنیں گی۔ اِس وقت چند ریاستیں بھرپور تائید کررہی ہیں لیکن دیگر ریاستیں اپنے موقف کے بارے میں تذبذب کا شکار ہیں۔ اُنھوں نے کہاکہ بعض لوگ صفائی مہم کو صرف تصویرکشی اور تشہیر کی حد تک محدود رکھے ہوئے ہیں ۔