ریاستوں میں اتحاد کے مذاکرات سے عام انتخابات غیر متاثر :کانگریس

نئی دہلی ۔ 7اکٹوبر ( سیاست ڈاٹ کام ) کانگریس نے آج کہاکہ اس کے نشستوں کی تقسیم کے مذاکرات آئندہ اسمبلی انتخابات کیلئے بی ایس پی کے ساتھ ناکام ہوگئے ہیں لیکن اس کا مطلب یہ نہیں کہ اپوزیشن پارٹیوں کا بی جے پی مخالف عظیم اتحاد جو لوک سبھا انتخابات کیلئے قائم کیا جارہا ہے متاثر ہوگا ۔ کانگریس کے ترجمان پون کھیرا نے تاہم کہا کہ پارٹی کی قیادت ریاستی شاخوں کے تخمینہ کے ساتھ چلتی ہے جو موجودہ صورتحال سے اچھی طرح واقف ہوتے ہیں اور جانتے ہیں کہ حلیف پارٹیاں کتنی نشستیں حاصل کرسکتی ہیں ۔ سمجھا جاتا ہے کہ دونوں پارٹیوں کے مذاکرات مشکل تھے کیونکہ کانگریس مدھیہ پردیش ‘ چھتیس گڑھ اور راجستھان میں اتنی نشستیں بی ایس پی دینے تیار نہیں تھی جتنی کہ اس کا مطالبہ تھا ۔