حیدرآباد۔/17اپریل، (سیاست نیوز) معین آباد پولیس نے چار رکنی سارقین کی ٹولی کو گرفتار کرلیا جو رہن سنٹر میں طلائی زیورات و چاندی کے سرقہ میں ملوث تھے۔ بتایا جاتا ہے کہ 26سالہ محمد یوسف اپنے ساتھیوں جی حسین، سید عمران، محمد حسین ساکن منے گوڑہ ولیج ضلع رنگاریڈی کی مدد سے 20 جولائی 2013ء کو پی کماوت نامی رہن سنٹر واقع معین آباد میں سرقہ کرتے ہوئے 4.5کیلو چاندی اور31تولے طلائی زیورات کا سرقہ کیا تھا۔ معین آباد پولیس نے مسروقہ مال خریدنے والے ایک لکشمن اور کے راجو کو بھی گرفتار کرلیا ہے۔