حیدرآباد /4 ستمبر ( سیاست نیوز ) صنعت نگر پولیس نے دو رہزنوں کو گرفتار کرلیا اور ان کے قبضہ سے مسروقہ طلائی انگوٹھیوں کو ضبط کرلیا ۔ انسپکٹر صنعت نگر مسٹر وینکٹ ریڈی نے بتایا کہ 25 سالہ ڈی چرنجیوی عرف جانی ماسٹر متوطن سریکاکلم جو پیشہ سے ڈانس ماسٹر کو گرفتار کرلیا گیا ۔ پولیس کے مطابق یہ دو عادی سارقین مسروقہ موٹر سائیکل پر جس کا مقدمہ دجوبلی ہلز پولیس اسٹیشن میں درج ہے ۔ بھرت نگر علاقہ سے گذر رہے تھے کہ انہیں گرفتار کرلیا گیا ۔ پولیس صنعت نگر نے ایک 62 سالہ شخص کی شکایت پر تحقیقات کا آغاز کیا تھا ۔ جس نے شکایت کی تھی کہ ایک شراب کی دوکان کے قریب نامعلوم افراد اس کا سیل فون اور طلائی انگوٹھیوں کو چھین لیا تھا ۔