شمس آباد۔/17جولائی، ( سیاست نیوز) آر جی آئی پولیس انسپکٹر کرائم سدرشن ریڈی اور ان کی ٹیم نے رہزنی میں ملوث شوہر اور بیوی کو گرفتار کرکے ان کے قبضہ سے زیورات برآمد کرلئے۔ تفصیلات کے بموجب کماری پنٹیا کی شکایت پر شمس آباد آر جی آئی کرائم ٹیم نے کارروائی کرتے ہوئے آج صبح رہزنی میں ملوث رنڈولا تھمپا 52سالہ اور اس کی بیوی شیوما 38سالہ ساکن گدوال متوطن محبوب نگر کو گرفتار کرتے ہوئے ان کے قبضہ سے 2.5 گرام کان کی بالی، 7.5گرام منگل سوتر، 20تولہ چاندی کی چین اور 45تولہ چاندی کے کڑے اور دیگر اشیاء ضبط کرلئے گئے۔جس میں ملوث شوہر اور بیوی کے خلاف مقدمہ درج کرتے ہوئے عدالتی تحویل میں دے دیا۔ اس موقع پر آر جی آئی انسپکٹر کرائم سدرشن ریڈی، سب انسپکٹر وینکٹیشورلو اور ان کی ٹیم موجود تھی۔