رہزنی میں ملوث دو افراد گرفتار

آرمور میں اے سی پی شیواکمار کی پریس کانفرنس
آرمور ۔ 15؍ جولائی( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) آرمور پولیس کی جانب سے دو سارقوں کو گرفتار کیا گیا اور ان کے قبضہ سے 3 موٹر بائیک اور 3سیل فون ضبط کر لئے گئے ۔ اے سی پی آرمور شیوا کمار کی پریس میٹ کے مطابق سارق نمبر A1 پرساد نظام آباد محلہ گوتم نگر ‘ نمبر A2 شیکھر نمبر A3 وی وی روی راجو تینوں سارقین آرمور بینک آف بروڈا کے روبرو ٹھیرے ہوئے تھے چند افراد نے آ کر جوٹراکٹر پر سوار تھے ان تینوں کو نظام آباد جانے کا پتہ پوچھا یہ سارق موقع پا کر کہ ہم بھی نظام آباد جا رہے ہیں کہہ کر ان کے ساتھ گئے اور غلط راستہ بتا کر جنگل میں روک کر ان کے قبضے سے سیل فون بیاگ اور تقریباً 25 ہزار روپئے لیکر فرار ہوگئے ۔ اے سی پی نے بتایاکہ ان ہی تین مجرموں نے اس واردات سے تین دن قبل چکران پلی میں ایک فرد کو مار کر اس کے پاس موٹر سیکل اور کچھ رقم سیل فون لیکر فرار ہوگئے تھے ۔ اس طرح پولیس کی کامیاب تحقیقات اور آرمور بینک آف بروڈا کے پاس لگائے گئے سی سی کیمرے کی مدد سے ان کی نشاندہی کرتے ہوئے سارق جی پرساد ‘ وی روی کو حراست میں لیتے ہوئے 3 موٹر سیکل 4 سیل فون ان کے قبضے سے حاصل کئے گئے اور ایک مجرم شیکھر فرار بتایا گیا اور 2015 ء میں ان کے اوپر اور ایک قتل کیس درج ہے اس موقع پر اے سی پی شیوا کمار کے علاوہ ایس ایچ او آرمور راگھا ویندر اور دیگر موجود تھے ۔