حیدرآباد۔ 13 جولائی (سیاست نیوز) رہزنی کے واقعہ سے دلبرداشتہ ایک خاتون نے زہر پی کر خودکشی کرلی ۔ ایل بی نگر پولیس کے بموجب 45 سالہ کے ایلماں ساکن ناگول ایل بی نگر /10 جولائی کو اس وقت رہزنی کا شکار ہوگئی تھی جب وہ مقامی بازار سے ترکاری خریدکر اپنے مکان واپس لوٹ آئی تھی ۔ اس واقعہ میں رہزنوں نے طلائی چین کا سرقہ کرلیا تھا اور اس سلسلے میں ایلماں نے ایل بی نگر پولیس میں ایک شکایت درج کروائی تھی ۔ رہزنی کے واقعہ کے بعد وہ دلبرداشتہ ہوگئی تھی اور گزشتہ 4 دن سے ذہنی دباؤ کا شکار ہوگئی ۔ خاتون نے انتہائی اقدام اٹھاتے ہوئے اپنے مکان میں زہر پی کر خودکشی کرلی ۔ رشتہ داروں نے ایلماں کو مقامی دواخانہ منتقل کیا جہاں پر اسے مردہ قرار دیا ۔ ایل بی نگر پولیس نے اس سلسلے میں مقدمہ درج کرتے ہوئے نعش کو دواخانہ عثمانیہ کے مردہ خانہ منتقل کیا اور بعد پوسٹ مارٹم رشتہ داروں کے حوالے کردیا ۔