حیدرآباد 26 نومبر (سیاست نیوز) کمشنر ٹاسک فورس سنٹرل زون ٹیم نے رہزنی اور سرقے کی وارداتوں میں ملوث 3 رکنی عادی رہزنوں کو گرفتار کرتے ہوئے اُن کے قبضہ سے مسروقہ موبائیل فونس برآمد کرلئے۔ بتایا جاتا ہے کہ 23 سالہ محمد سلطان، 22 سالہ ڈی لکشمن اور 24 سالہ ویلسن عرف رنچا نے 23 نومبر کی شب ایم ایس مقطعہ سوماجی گوڑہ میں چہل قدمی کرنے والے دو طلبہ کے موبائیل فون کی رہزنی کرکے وہاں سے فرار ہوگئے تھے۔ اِس واردات کے دوران مذکورہ رہزنوں نے طلبہ کو زخمی کردیا تھا۔ ٹاسک فورس پولیس نے ملزمین کو گرفتار کرتے ہوئے اُن کے قبضہ سے 3 مسروقہ موبائیل فون برآمد کرلئے اور اُنھیں پولیس رام گوپال پیٹ کے حوالے کردیا۔