حیدرآباد۔16 جولائی (سیاست نیوز) سائبرآباد کے سنٹرل کرائم اسٹیشن راجندر اور ملکاجگری مشترکہ کارروائی میں بدنام زمانہ چار رکنی رہزنوں کی ٹولی کو گرفتار کرلیا۔ اسسٹنٹ کمشنر آف پولیس کرائمس مسٹر محمد طاہر علی نے بتایا کہ رہزنوں کی ٹولی کی سرغنہ وی پاروتما ہے جو اپنے دیگر ساتھیوں کی مدد سے سائبرآباد کے علاقہ راجندرنگر، مائیلاردیو پلی، شمس آباد اور دیگر علاقوں میں خواتین کو نشانہ بناتے ہوئے ان کے قیمتی طلائی زیورات لوٹ لئے کرتے تھے۔ انہوں نے بتایا کہ مذکورہ ٹولی سیندھی کمپاؤنڈ میں
خواتین کو نشانہ بناتے ہوئے ان کے جسم پر موجود طلائی زیورات کی نشاندہی کرنے کے بعد انہیں ملازمت دلانے کے بہانے آٹو میں لے جاکر سنسان مقام پر لوٹ لیا کرتی تھی۔ تفتیش کے دوران پاروتما نے بتایا کہ وہ اپنے تین ساتھی وی وینکٹیا، ڈی تمپا اور ڈی شیوم کی مدد سے علاقہ راجندر نگر میں ایک خاتون کو لوٹنے کے دوران اس کا قتل کردیا تھا۔ سائبرآباد پولیس نے ٹولی کے قبضہ سے مسروقہ طلائی زیورات اور دیگر اشیاء برآمد کرلیا۔