رہزنوں کی بین ریاستی ٹولی بے نقاب

رہزنوں کی بین ریاستی ٹولی بے نقاب
حیدرآباد ۔ 3 ۔ ڈسمبر (سیاست نیوز) حیدرآباد سٹی پولیس کی کرائم برانچ اور پنجہ گٹہ پولیس کے ایک مشترکہ آپریشن میں بین ریاستی رہزنوں و دھوکہ بازوں کی ایک ٹولی کو بے نقاب کرتے ہوئے ٹولی کے سرغنہ کو گرفتار کرلیا گیا۔ ایڈیشنل کمشنر پولیس کرائمس مسٹر سندیپ شنڈلیا پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے بتایا کہ بین ریاستی ٹولی کے اہم رکن 32 سالہ پنٹو کمار جس کا تعلق مغربی بنگال سے ہے کو گرفتار کرلیا گیا اور اس کی تفتیش سے کئی سنسنی خیز انکشافات سامنے آئے۔ انہوں نے بتایا کہ پنٹو کمار نے اپنے مزید 7 ساتھیوں کی مدد سے حیدرآباد و سائبر آباد میں جملہ 21 رہزنی اور توجہ ہٹاکر بیاگ چھیننے کی وارداتوں میں ملوث ہے اور ان وارداتوں میں ایک کروڑ سے زائد نقد رقم کی رہزنی کی گئی ۔ مسٹر شنڈلیا نے بتایا کہ پنٹو کمار اور اس کے دیگر ساتھی پیشہ سے عادی رہزن ہے اور انہیں سابق میں نیپال اور آسام پولیس نے بھی اسی قسم کے وارداتوں میں ملوث ہونے پر گرفتار کیا تھا۔ پنٹو کمار نے اپنے دیگر ساتھیوں رانچی کے گنیش ارون کمار ، روی شنکر کی مدد سے شہر میں کئی وارداتیں انجام دی ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ مذکورہ ٹولی کا طریقہ کار یہ ہے کہ وہ اکثر ریلوے اسٹیشن میں مسروقہ گاڑیوں کو پارک کرنے کے بعد بینکوں کے قریب گھوما کرتے اور وہاں پر افراد کی شناخت کرنے کے بعد انہیں نشانہ بنایا کرتے تھے ۔ رہزنی کے فوری بعد مذکورہ افراد ہوٹل اور لاڈج میں کرایہ کا کمرہ حاصل کر کے مذکورہ رقم بانٹ لیا کرتے تھے۔
ات ہے۔