رہانے کے ٹسٹ کرکٹ میں ہزاررنزمکمل

میلبورن ۔31ڈسمبر (سیاست ڈاٹ کام ) ہندوستانی کرکٹ ٹیم کے مڈل آرڈر بیٹسمین اجنکیا رہانے نے ٹسٹ کریر میں 1000 رنز مکمل کر لئے۔انہوں نے آسٹریلیا کے خلاف تیسرے ٹسٹ کی دوسری اننگز میں 48 رنز بنا کر یہ سنگ میل عبور کیا۔ انہوں نے 13 ٹسٹ کھیل کر یہ اعزاز حاصل کیا جس میں تین سنچریاں اور چھ نصف سنچریاں شامل ہیں۔رہانے ان دنوں مڈل آرڈر میں بہتر مظاہرہ کرتے ہوئے خود کو ٹیم کا ایک اہم بیسٹمین منوالیا ہے۔