رہائشی پراجکٹ کا آغازValencia بنجارہ ہلز میں

ڈریم انڈیا گروپ ، فیما پراپرٹیز کے درمیان شراکت
حیدرآباد ۔ 11 ۔ جولائی : ( پریس نوٹ) : مشہور رئیل اسٹیٹ گروپس ڈریم انڈیا گروپ اور فیما پراپرٹیز بنجارہ ہلز حیدرآباد میں ایک بڑے لکثرری رہائشی پراجکٹس ویلینثیا کا آغاز عمل میں لایا ہے ۔ دو ایکڑ رقبہ پر پھیلا یہ رہائشی پراجکٹ 14 ٹاورس ، 106 ، 3-4 بی ایچ کے لکثرری اپارٹمنٹس پر تمام تر عصری سہولتوں پر مشتمل ہوگا ۔ اس میں سوئمنگ پول ، تھری فلور پارکنگ ، جم کے علاوہ یہاں کلب ہاوس ، گیسٹ ہاوس ، بچوں کیلئے پلے گراونڈ و بینکویٹ ہال کی سہولت ہوگی ۔ اس پراجکٹ کا ڈریم انڈیا گروپ کے ایم ڈی سید رفیع اسحاق و ایم ڈی فیما پراپرٹیز مشتاق احمد نے افتتاح انجام دیا ۔ اس موقع پر ایم ڈی ڈریم انڈیا نے کہا ویلنثیا پراجکٹ کے تحت تعمیر کیے جارہے رہائشی اپارٹمنٹس مکینوں کے لیے انتہائی راحت بخش اور آرام دہ ثابت ہوں گے ۔ یقینا یہ لکثرری پراجکٹ حیدرآبادیوں کیلئے ایک نئی تبدیلی کا مظہر ہوگا ۔ اس موقع پر مشتاق احمد ایم ڈی فیما پراپرٹیز نے کہا کہ 14 منزلہ ان ٹاورس کیلئے 24 گھنٹے سیکوریٹی کا انتظام رہے گا ۔ انہوں نے کہا کہ ہمارے گاہک ہی ہماری کامیابی کے ضامن ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ ہم ہمارے گاہکوں کے تئیں مسلسل خدمات کو صحت مندانہ اور طویل ترین تعلقات کیلئے ضروری سمجھتے ہیں ۔۔