رہائشی اپارٹمنٹ میں قمار بازی کا اڈہ بے نقاب

حیدرآباد ۔ /31 جنوری (سیاست نیوز) ٹاسک فورس پولیس نے رہائشی اپارٹمنٹ میں چلائے جارہے قمار بازی کے اڈے کو بے نقاب کرتے ہوئے 6 افراد کو گرفتار کرلیا ۔ پولیس کے بموجب لنگر حوض نانل نگر میں واقع سائی تیجا اپارٹمنٹ کی دوسری منزل پر کبیر پاشاہ ساکن حافظ بابا نگر غیرقانونی طور پر قمار بازی کا اڈہ چلارہا تھا اور اس کاروبار کیلئے اس نے دیگر جواریوں شیخ یوسف ، کے کشن ، سرور بیگ ، محمد فہیم اور محمد صادق کی مدد سے فلیٹ میں قمار بازی کا اڈہ چلارہا تھا ۔ ٹاسک فورس نے اس دھاوے میں 56 ہزار نقد رقم اور 8 موبائیل فون ضبط کرتے ہوئے انہیں پولیس لنگر حوض کے حوالے کردیا ۔