لندن، 29 ستمبر (سیاست ڈاٹ کام) برطانیہ میں رگبی ورلڈ کپ کے سب سے اہم میچ میں برطانوی شہزادہ ولیم کی ٹیم نے شہزادہ ہیری کی ٹیم کو شکست دے دی۔ کانٹے دار مقابلے میں پرنس ولیم کی ٹیم ویلز نے پرنس ہیری کی ٹیم انگلینڈ کو 25 کے مقابل28 پوائنٹس سے شکست دی۔ دونوں بھائیوں اور شہزادی کیٹ مڈلٹن نے نیوی آئی پی بلاک میں بیٹھ کر میچ دیکھا۔ ٹیم کی شکست پر شہزادہ ہیری کے چہرے پر مایوسی چھا گئی۔ ان کے یہ جذبات کیمرے کی آنکھ نے محفوظ کر لئے۔