رگبی ورلڈ کپ 2015 ٹرافی رونمائی تقریب میں شہزادہ ہیری کی شرکت

لندن۔11 جون (سیاست ڈاٹ کام )رگبی ورلڈ کپ2015 کے انعقاد میں 100دن باقی ہیں اور ٹرافی کی تقریب رونمائی میں برطانوی شہزادے ہیری نے بھی شرکت کی۔ رگبی کے ورلڈ کپ2015 کے انعقاد میں 100دن باقی رہ گئے ہیں، اسی سلسلے میں برطانوی شہزادے ہیری نے ٹرافی کی تقریبِ رونمائی میں شرکت کی۔ شہزادے ہیری نے 2013کے رگبی ورلڈ کپ کی فاتح برطانوی ٹیم کے کھلاڑی ولکن سن کے ہمراہ ٹرافی کو ایک اسٹینڈ پر سجایا۔ اس رنگارنگ تقریب میں اسکول کے بچوں اور رگبی فٹ بال یونین کے عہدیداروں نے شرکت کی۔ رگبی ورلڈ کپ کی خوبصورت ٹرافی کو برطانیہ اور آئرلینڈ کے مختلف شہروں کے سفر پر روانہ کیا گیا جس کا مقصد شہریوں کو رگبی کے عالمی مقابلے دیکھنے کے لئے راغب کرنا ہے۔ رگبی ورلڈ کپ میں 20ممالک کی ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں، جبکہ برطانیہ رگبی ورلڈ کپ2015 کی میزبانی کے فرائض سرانجام دے رہا ہے۔