رکن پارلیمنٹ کے کویتا کا آج دورہ نظام آباد

نظام آباد :13؍ فروری ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز)رکن پارلیمنٹ کے کویتا کل نظام آباد کا مصروف ترین دورہ کرتے ہوئے مصروف ترین دن گذاریں گی۔ وہ کل 11بجکر 30 منٹ پر پرگتی بھون میں بی ایس این ایل کے اجلاس میں شرکت کریں گی اور 12:15 بجے کلکٹر گرائونڈ پر ماہی گیروں کو گاڑیاں تقسیم کریں گی ۔1:30 بجے بی سی طبقہ کو راجیو گاندھی آڈیٹیوریم میں چیک تقسیم کرے گی اور 4:05 بجے میونسپل کارپوریشن کے عہدیداروں کے ساتھ جائزہ اجلاس منعقد کریں گی اور 6:30 بجے فوڈ فیسٹول کا افتتاح کریں گی اور موپما کے پروگرام میں شرکت کے بعد رات 8:30 بجے مشاعرہ میں شرکت کریں گی ۔ رکن پارلیمنٹ کے مصروف ترین دورہ کو کامیاب بنانے کیلئے عہدیدار اور ٹی آرایس قائدین کی جانب سے اقدامات کئے جارہے ہیں ۔