نظام آباد۔10 جون (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز)ہماچل پردیش کے کلو میں ہوئے واقعہ نظام آباد کا ایک طالب علم محفوظ رہنے پر ان کے افراد خاندان میں مسرت پائی جارہی ہے جبکہ دیگر طلباء کی ہلاکت پر رکن پارلیمنٹ شریمتی کے کویتا نے ان کے افراد خاندان سے اظہار تعزیت کیا۔ تفصیلات کے بموجب حیدرآباد کے ویگنان جیوتی کالج سے تعلق رکھنے والے طلباء کلو منالی تفریح کی غرض سے گئے ہوئے تھے حیدرآباد ویگنان جیوتی کے علاوہ نارائنماں انجینئرنگ کالج کے64 طلباء بھی دوسرے روز کلو منالی گئی ہوئے تھے ان دونوں کالجوں کے ٹور کے درمیان ایک دن کافرق ہے اور اس دورے میں نظام آباد ضلع کے بودھن کے ایڑپلی کے اسنہا ریڈی ٹور میں شامل ہے اتوار کے روز کلو کا دورہ مقرر تھا لیکن موسم کی تبدیلی اور حالات ناساز گار ہونے کی وجہ سے نارائنماں کالج کے طلباء کو روک دیا گیا تھا لیکن وی آین آر کالج کے طلباء دورہ کے موقع پر لب سڑک پر واقع بیاس ندی میں پتھروں پر ٹھہرکرتصویر کشی کررہے تھے کہ اچانک یہاں پر ڈیم کی گیٹس کھول دئیے گئے اور پانی کا بہائو میں اضافہ ہوگیا اور اس بہائو میں 24 طلباء غرقاب ہوگئے۔ شریمتی کے کویتا نے اس واقعہ پر شدید رنج و غم کا اظہار کرتے ہوئے ان کے افرادخاندان سے اظہار تعزیت کی اور تلنگانہ حکومت کی جانب سے کلو میں ہوئے واقعہ کے متاثرین کی امدادکرتے ہوئے کوشش کا آغاز کردیا ہے اور وزیر داخلہ نائنی نرسمہا ریڈی کو ہماچل پردیش روانہ کیا ہے۔