رکن پارلیمنٹ مرلی موہن کے مکان میں سرقہ

حیدرآباد ۔ یکم ؍ فبروری ( سیاست نیوز) رکن پارلیمنٹ تلگودیشم پارٹی مسٹر مرلی موہن کے مکان واقع بنجارہ ہلز میں بعض سارقین نے طلائی زیورات کا سرقہ کرلیا ۔ بتایا جاتا ہے کہ حلقہ پارلیمنٹ راجمندری کے رکن پارلیمنٹ کے مکان میں نامعلوم افراد داخل ہو کر ہیرے اور طلائی زیورات کا سرقہ کرلیا ۔ پولیس نے بتایا کہ مسٹر مرلی موہن کے فرزند رام موہن نے ایک شکایت درج کروائی جس میں سرقہ کی واردات پیش آنے کی اطلاع دی ۔ پولیس کی ایک ٹیم مقامی واردات پر پہنچ کر سراغ رسانی دستہ کو طلب کرلیا اور بعدازاں ایک مقدمہ درج کرلیا ۔ پولیس مصروف تحقیقات ہے ۔