رکن پارلیمان ای احمد کے انتقال پر اظہار تعزیت

نظام آباد :2؍ فروری (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) لوک سبھا کے رکن و سابق مرکزی وزیر الحاج ای احمد صاحب قومی صدر انڈین یونین مسلم لیگ کا کل رات دہلی کے رام منوہر لوہیا ہاسپٹیل میں انتقال ہوگیا ۔ جناب ای احمدکے انتقال پر عبدالغنی ریاستی جنرل سکریٹری انڈین یونین مسلم لیگ ، عبدالمقیت سابق کارپوریٹر و صدر ضلع آئی یو ایم ایل ، ضلع جنرل سکریٹری شرجیل پرویز نے اپنے مشترکہ صحافتی بیان میں کہا کہ ان کے انتقال سے ہندوستان کے مسلمان اپنے ایک حقیقی قائد سے محروم ہوگئے ۔ ملت کے اس نقصان کی پابجائی نا ممکن ہے ۔ انہوں نے کہا کہ ای احمد صاحب نے تشکیل تلنگانہ کے مسلمانوں پر خصوصی توجہ کی تھی ۔ سابق کانسٹیبل عبدالقدیر خان کی رہائی کیلئے ریاستی وزیر اعلیٰ کے چندرشیکھر رائو کو مکتوب روانہ کئے اور فون پر بات کرتے ہوئے رہائی کیلئے دبائو ڈالا تھا ۔ مسلم لیگ تلنگانہ کی کارکردگی سے ای احمد بہت خوش تھے۔ اللہ تعالیٰ سے دعا ہے مرحوم کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطاء کرے اور لواحقین و ادوست احباب اور ان کے چاہنے والوں اور ہم لوگوں کو صبر کرنے کی ہمت عطاء فرمائیں ۔