ہمناآباد ۔ 21 جولائی (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) ہمناآبا دکے رکن اسمبلی راج شیکھر پاٹل کی جانب سے یہاں کے اردو صحا فیوں کو نظر انداز کیا جا رہا ہے تفصیلات کے مطا بق ہمناآباد سے اردو اخبارات کی رپور ٹنگ کرنے والے دو صحا فی موجو د ہیں جبکہ کنڑا زبان کے کئی صحا فی ہیں ،کنڑا زبان کے صحا فیوں کو رکن اسمبلی کی جا نب سے کسی نہ کسی موقع پر اشتہارت فراہم کئیے جا تے ہیں یہاں تک کے رکن اسمبلی کے یو م پیدا ئیش پر بھی ہزاروں روپئیے کے اشتہا رات انکو دئیے جا تے ہیںمگر اردو کے دو صحا فی ہیں ۔ ان کو عید رمضا ن کے موقع پر بھی ایک اشتہار نہیں دیا جا تا جبکہ رکن اسمبلی کی ہر خبر اردو اخبار میں شائع ہو تی ہے اسکے باوجود یہاں کے اردو صحا فیوں کو نظر اندا کیا جاتا ہے۔مو جو دہ وقت میں کا نگر یس پا رٹی میں کئی اقلیتی قا ئدین موجود ہیں جو ہر دن اردو اخبار پڑھتے ہیںانکا بھی فرض بنتا ہے کہ وہ رکن اسمبلی کو اردو کے صحا فیوں پر دھیان دینے کو کہیں تو ممکن ہے کہ انکی تو جہ اردو کے صحا فیوں کو مل سکتی ہے اگر اپنے قا ئدین ہی توجہ نہ دیں تو غیروں کو کیا پڑی ہے۔اگر اردو زبان کو تر قی دینا ہے تو اردو کے صحا فیوں کو نظر اندزنہیں کر نا چا ہئیے ۔بیدر ضلع کے دوسر ارکا ن اسمبلی اردو صحا فیوں کو نظر انداز نہیں کرتے کیو نکہ ا نکے آس پا س رہنے والے قائدین ان پر بھی توجہ دینے کو کہتے ہیں۔