یلاریڈی /9 فروری ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) منڈل لنگم پیٹ کے ممباجی پیٹ سے تعلق رکھنے والی متاثرہ لکشمی کو یلاریڈی رکن اسمبلی مسٹر رویندر ریڈی نے 50 ہزار روپئے کا امدادی آپادھ بندھو چیک حوالے کیا ۔ لکشمی کا شوہر کشٹیا گذشتہ سال سانپ کے کاٹنے پر فوت ہوگیا تھا ۔ جس پر حکومت نے آپادھ بندھو اسکیم کے تحت امداد رقم منظور کی ۔ اس موقع پر یلاریڈی سابق رکن اسمبلی مسٹر جناردھن گوڑ منڈل پریشد صدر محترمہ آسیہ معید ، زیڈ پی ٹی سی سری لتا ۔ تحصیلدار مسٹر نارائنا ، ٹی آر ایس پارٹی منڈل صدر مسٹر معید اور دوسرے موجود تھے ۔