رکن اسمبلی کے مکان میں سرقہ ملازمہ گرفتار

حیدرآباد۔/26مارچ، ( سیاست نیوز) جوبلی ہلز پولیس نے وائی ایس آر کانگریس کے سابق رکن اسمبلی سرینواس ریڈی کے مکان میں سرقہ کی واردات میں ملوث گھریلو ملازمہ کو گرفتا ر کرلیا۔ ایڈیشنل انسپکٹر جوبلی ہلز مسٹر متو نے بتایا کہ23سالہ دستگیراماں عرف گریجا جو سابق رکن اسمبلی کے گھر میں ملازمت کرتی تھی 18مارچ کو اپنے مالک کی الماری سے ساڑھے سات لاکھ روپئے کا سرقہ کرلیا تھا جس پر سرینواس ریڈی نے جوبلی ہلز پولیس سے اس سلسلہ میں شکایت درج کروائی تھی۔ پولیس نے وہاں کے پانچ گھریلو ملازمین سے پوچھ تاچھ کی تھی جس میں دستگیراماں کا سرقہ میں ملوث ہونے کا انکشاف ہوا۔ پولیس نے اس کے قبضہ سے مسروقہ رقم برآمد کرلی ہے۔