باندا ۔ 3 ۔ فروری : ( سیاست ڈاٹ کام): نو منتخبہ بلاک ڈیولپمنٹ کمیٹی کی خاتون رکن نے سماج وادی پارٹی رکن اسمبلی کے فرزند کے خلاف یہ شکایت کی ہے کہ مجوزہ بلاک صدر کے انتخابات میں مقابلہ کرنے کے خلاف انہیں دھمکیاں دی ہیں ۔ سنیتا یادو نے کل متندواری پولیس اسٹیشن میں رکن اسمبلی وشوامبر سنگھ یادو کے فرزند ویویک سنگھ کے خلاف ایف آئی ار درج کروائی ہے ۔ جس میں یہ الزام عائد کیا گیا ویویک سنگھ اپنے حامیوں کے ساتھ ان کے مکان میں داخل ہو کر مجوزہ انتخابات میں حصہ لینے پر سنگین نتائج کی دھمکی دی ہے اور بلاک ڈیولپمنٹ کونسل ممبر کا تصدیق نامہ ( سرٹیفیکٹ ) پھاڑ دیا ۔ سرکل آفیسر پرمود کمار نے بتایا کہ حملہ آواروں کو پکڑنے کے لیے کوشش جاری ہے ۔ دریں اثناء سنیتا نے یہ الزام بھی عائد کیا کہ فتح پور ۔ باندا روڈ پر دیہاتوں کے احتجاج کے بعد ہی پولیس نے ایف آئی آر درج کیا ہے جب کہ رکن اسمبلی کا بیٹا ان کے مکان میں گھس آنے پر پولیس کو اطلاع دئیے جانے کے بعد بھی نہیں آئی ۔۔