سرپور ٹاون /30 ڈسمبر ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) سرپور ٹاون مستقر کے ایس سی سوشیل ویلفیر گرلز ہاسٹل می ں29 ڈسمبر کے روز رکن اسمبلی کونیرو کونپا کے ہاتھوں ہاسٹل کے لڑکیوں میں مفت بلانکٹس کی تقسیم کی ۔ اس موقع پر سرپنچ سید خیضر حسین ، رکن گرام پنچایت محمد عفت حسین ، ہاسٹل پرنسپل محترمہ اوما مہیشوری کے علاوہ دوسرے بھی موجود تھے ۔ اس موقع پر رکن اسمبلی کونیرو کونپا نے کہا کہ تعلقہ سرپورٹاون میں پسماندگی اور غریبی زیادہ رہنے کی وجہ سے ہاسٹلوں میں زیر تعلیم لرکیوں کو موسم سرما میں مفت میں بلانکس کی تقسیم کی جارہی ہیں تاکہ سردی سے محفوظ رہ سکے ۔ انہوں نے کہا کہ تلعیم کے ساتھ ساتھ کھیلوں کے میدان میں بھی لڑکیوں کو آگے آنے کا مشورہ دیا گیا تاکہ کھیل کود کے ذریعہ بھی لڑکیاں اپنے والدین کا نام روشن کرسکے ۔ انہوں نے کہا کہ بہرحال میں ہاسٹلوں میں زیر تلعیم لڑکوں کو ہر اعتبار سے تعلیمی مدد کرنے کا اعلان کیا ۔