رکن اسمبلی کونیرو کونپا کا دورہ سرپور ٹاؤن

سرپورٹاؤن۔28جولائی(سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) سرپور ٹاؤن مستقر پدّا بنڈ تا چنتاکنٹہ کی خستہ سڑک کی حالت کا آج کمیٹی یعنی 28جولائی کے روز رکن اسمبلی کونیرو کونپا نے دورہ کرتے ہوئے حالات کا جائزہ لیا ۔ اس موقع پر رکن اسمبلی کونیرو کونپا نے انجنیئرنگ عہدیداروں سے سڑک کی درستگی کیلئے نقشہ تیار اور تعمیراتی کاموں کیلئے درکار رقم کے بارے میں جانکاری حاصل کی ۔ اس موقع پر رکن اسمبلی کونیرو کونپا نے کہا کہ عوام کو آمد و رفت کی سہولت فراہم کرنے کی غرض سے سڑکوں کی تعمیراتی اور مرمت کے کاموں کو انجام دیاجائے گا ۔ اسموقع پر مقامی قائدین بھی موجود تھے ۔