رکن اسمبلی کورٹلہ کیلئے آج سخت آزمائش

کورٹلہ۔ 2 جولائی (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) جناب شنکر کمار الیکشن پریسائیڈنگ آفیسر مجلس بلدیہ کورٹلہ نے صحافت کو جاری کردہ بیان میں کہا کہ مجلس بلدیہ کورٹلہ کے چیرمین اور نائب چیرمین 3 جولائی 2014ء بروز جمعرات 11 بجے دن منعقد کئے جائیں گے۔ انہوں نے نومنتخب تمام کونسلروں سے کہا کہ جمعرات کے دن صبح 11 بجے تک مجلس بلدیہ کورٹلہ تشریف لائیں۔ حلقہ اسمبلی کورٹلہ کی دو مجلس بلدیات پر قبضہ کرتے ہوئے کانگریس اور ٹی آر ایس پارٹی ایک دوسرے پر سبقت لے جانے کی بھرپور کوشش کررہی ہیں۔ جناب کلواکنٹلہ ودیا ساگر راؤ جنہوں نے حلقہ اسمبلی کورٹلہ سے لگاتار تین مرتبہ کامیابی حاصل کرتے ہوئے کامیابیوں کی ہیٹ ٹرک کی ہے۔ مجلس بلدیہ کورٹلہ، مٹ پلی کے چیرمین کا عہدہ کے حصول ان کیلئے وقار کا مسئلہ بن چکا ہے۔ مٹ پلی بلدیہ کی 24 رکنی کونسل میں ٹی آر ایس کونسلروں کے ساتھ بڑی پارٹی بن کر ابھری ہے جہاں ایک اور کونسلر کی تائید سے ٹی آر ایس پارٹی کے چیرمین مجلس بلدیہ مٹ پلی کا قبضہ کرنے کے امکانات بڑھ گئے ہیں، وہیں چند کونسلروں کے کیمپ میں نہ آنے سے چند کونسلروں کی وفاداریاں تبدیل کرتے ہوئے کانگریس پارٹی کی تائید کرنے کی اطلاعات کے مدنظر جناب کلواکنٹلہ ودیا ساگر راؤ رکن اسمبلی کورٹلہ کافی پریشان ہیں، جبکہ حلقہ اسمبلی کورٹلہ کے مجلس بلدیہ کورٹلہ، مجلس بلدیہ مٹ پلی میں کانگریس پارٹی کے ٹکٹ پر کامیابی حاصل کرنے والے کونسلروں کو لے کر حیدرآباد میں کیمپ کئے ہوئے ہیں۔ دیکھنا یہ ہے کہ 3 جولائی 2014ء کو منعقد شدنی چیرمین مجلس بلدیہ اور نائب چیرمین مجلس بلدیہ کورٹلہ اور مٹ پلی پر کس کی حکمت عملی کامیاب ہوتی ہے۔

کونسلر کے خلاف کارروائی کرنے کا
کشن ریڈی سے مطالبہ
کورٹلہ۔/2جولائی، ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) مجلس بلدیہ کورٹلہ کے وارڈ نمبر 20سے بھارتیہ جنتا پارٹی کے ٹکٹ پر کامیابی حاصل کرنے والے شریمتی جکولہ جمنازوجہ جکولہ جگدیشور کے خلاف کارروائی کرنے کامسٹر کشن ریڈی ریاستی صدر بھارتیہ جنتا پارٹی سے مقامی بی جے وائی ایم قائدین نے مطالبہ کیا۔ بی جے وائی ایم قائدین صدر ریاستی بھارتیہ جنتا پارٹی کو اس بات سے واقف کروایا کہ مجلس بلدیہ کے الیکشن میں بھارتیہ جنتا پارٹی کی جانب سے کس پارٹی کی تائید کی جائے اور کس پارٹی کی نہیں ابھی کوئی فیصلہ نہیں کیا گیا۔ پارٹی کے فیصلہ لینے سے قبل ہی شریمتی جکولہ جمنا ٹی آر ایس کیمپ میں چلی گئیں۔ جناب کشن ریڈی کے ساتھ ملاقات کرنے والوں میں سنڈم گنیش، رنجیت راؤ، کرشنما چاری، وینو گوپال، شیوچرن شامل ہیں۔