رکن اسمبلی کلواکرتی کی ٹی آر ایس میں شمولیت

کلواکرتی۔17مارچ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) کلواکرتی ایم ایل اے جو کہ تلگودیشم پارٹی سے گذشتہ انتخابات میںحلقہ کلواکرتی سے مقابلہ کر کے کامیاب ہوئے تھے۔ تلنگانہ میں صدر ٹی آر ایس چندر شیکھر راؤ کی موجودگی میں ٹی آر ایس میں شامل ہوگئے جبکہ حلقہ کلواکرتی کے 17پنچایت حلقوں سے لوگ ان کی تائید کیلئے پہنچے ہیں ۔ اس موقع پر خاص کر بھوپت ریڈی ‘ سنجیو یادو ‘ وینکٹیا گوڑ وغیرہ ہیں جبکہ کچھ لوگوں نے ان کے پارٹی چھوڑنے پر سخت اعتراض کیا اور بتایا کہ وہ گذشتہ تین سال سے تلگودیشم میں رہتے ہوئے کئی ایک فوائد حاصل کرچکے ہیں جیسا کہ دو مرتبہ اس حلقہ سے ایم ایل اے کیلئے منتخب ہوئے جبکہ دو مرتبہ BCB کارپوریشن کے چیرمین رہے ۔ ایسے وقت میں جبکہ تلگودیشم محبوب نگر ضلع میں کمزور ہورہی ہے ایسے وقت میں پارٹی کو چھوڑنا نامناسب ہے اور ٹی آر ایس میں شامل ہونا یہ ان کا غلط فیصلہ ہے ‘ یہ اعتراضات منڈل یوتھ صدر شیواشنکر نے کئے ہیں۔