رکن اسمبلی وٹریفک سب انسپکٹر کی بحث و تکرار

دونوں کی ایک دوسرے کے خلاف ضلع ایس پی شیویتا ریڈی سے شکایت

کاماریڈی:29؍ ڈسمبر ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) ٹرافک مسئلہ پر رکن اسمبلی یلاریڈی و سب انسپکٹرٹرافک کاماریڈی انجنیلو کے درمیان ہوئی بحث و تکرار اور ٹی آرایس کارکنوں نے سب انسپکٹر پر حملہ کرنے کوشش کی ۔ سب انسپکٹرکے رویہ کیخلاف رکن اسمبلی نے ضلع ایس پی سے شکایت کی تو سب انسپکٹر نے رکن اسمبلی کے خلاف پولیس میں شکایت کی ۔ تفصیلات کے بموجب سب انسپکٹر ٹرافک کاماریڈی انجنیلو نظام ساگر روڈ پر کل شام 6 بجے ڈیوٹی انجام دے رہے تھے کہ یلاریڈی حلقہ سے تعلق رکھنے والے موضع گنڈہ رام کے ناگاراجو بائیک پر ٹریبل رائیڈنگ جارہے تھے کہ پولیس نے انہیں روک کر ٹریبل رائیڈنگ کے خلاف 200 روپئے جرمانہ عائد کیا جس پرٹی آرایس کارکن اپنے آپ کو رکن اسمبلی کا حامی کی حیثیت سے شناخت کراتے ہوئے ٹی آرایس کارکن اور رکن اسمبلی کا حامی ہوں جرمانہ ادا کرنے کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا کہتے ہوئے بحث و تکرار کرنا شروع کیا اور رکن اسمبلی کو فون پر اطلاع دی اور اسی وقت رکن اسمبلی نظام ساگر روڈ سے گذر رہے تھے کہ یہاں پہنچ کر تفصیلات حاصل کرتے ہوئے سب انسپکٹر کے خلاف برہمی کا اظہار کرنا شروع کیا اور ہمارے حامیوں کو پکڑنے کی وجہ دریافت کرتے ہوئے ان کے خلاف برہم ہونا شروع کیا جس پر سب انسپکٹر انجنیلو نے رکن اسمبلی کو تفصیلات واقف کرانے کی رکن اسمبلی نے ان پر برہم ہونے پر انجنیلو نے رکن اسمبلی سے بحث کرنا شروع کیا تو یہاں پر موجودہ ٹی آرایس کارکنوں نے سب انسپکٹر پر حملہ کرنے کی کوشش کی ۔ ضلع ایس پی شویتا ریڈی کو فون پر اطلاع دیتے ہوئے یہاں سے لیکر چلے گئے یہ معاملہ تقریباً آدھے گھنٹے تک سڑک پر چلتا رہا اور عوام کا ہجوم جمع ہوگیا ۔ انجنیلو نے ایس پی کے پاس پہنچ کر تفصیلات سے واقف کروایا اور ٹی آرایس رکن اسمبلی کیخلاف شکایت کی سڑک پر ہنگامہ دیکھ کر عوام تعجب کا اظہار کرتے ہوئے ٹی آرایس کارکنوں کی زیادتی پر چہ میگوئیاں شروع کی اور پولیس نے رکن اسمبلی کے رویہ کے خلاف بھی ناراضگی ظاہر کی۔