رکن اسمبلی نارائن پیٹ ایس راجندر ریڈی کی درگاہ پر حاضری

نارائن پیٹ /25 جنوری ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) نارائن پیٹ کے درگاہ حضرت سید شاہ محمد تقی سبز پوش قادریؒ پر رکن اسمبلی نارائن پیٹ مسٹر ایس راجندر ریڈی نے بارگاہ پر حاضری دی اور گلہائے عقیدت پیش کی ۔ سجادہ نشین درگاہ سید شاہ غیاث الدین قادری نے دعاء کی ۔ بعد ازاں درگاہ کمیٹی کی جانب سے رکن اسمبلی کی گلپوشی اور شالپوشی کی گئی ۔ اس موقع پر ا لحاج محمد نواز موسی ، غلام دستگیر چاند ، ڈاکٹر نرسمہا ریڈی ، پرتاب ریڈی ، محمد چاند پاشاہ ، محمود انصاری اور دیگر موجود تھے ۔