رکن اسمبلی مانک راؤ کو تہنیت کی پیش کشی

نارائن کھیڑ۔/15 جنوری، ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) حلقہ اسمبلی ظہیرآباد سے ٹی آر ایس پارٹی سے مانک راؤ کی بھاری اکثریت سے کامیابی پر حلقہ اسمبلی نارائن کھیڑ کے مسٹر منورقریشی ٹی آر یس پارٹی آرگنائزنگ سکریٹری نے ظہیرآباد پہنچ کر رکن اسمبلی مانک راؤ سے کیمپ آفس میں ملاقات کرکے مبارکباد دی۔ بعد ازاں ان کی گلپوشی کی ۔ مسٹر منور قریشی نے کہا کہ حلقہ اسمبلی ظہیرآباد کئی سالوں سے کانگریس حکومت میں وہاں کی عوام ترقیاتی کاموں میں ناکام رہی تھی اب ٹی آر ایس پارٹی آچکی ہے عوام ترقی کی پارٹی تلنگانہ پارٹی ہے۔ جس کا جواب عوام خود ووٹ کے ذریعہ دی۔ انہوں نے حلقہ اسمبلی ظہیرآباد کی عوام سے شکریہ ادا کیا۔ اس موقع پر محمد عبداللہ سابق کونسلر، محمد یونس کونسلر، محمد مجید لیڈر، مہتاب علی، محمد شبیر، اختر حسن موجود تھے۔