بودھن ۔ 13جون ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) رکن اسمبلی بودھن جناب محمد شکیل عامر کو گورنمنٹ وہپ نامزد کئے جانے پر یہاں ٹی آر ایس پارٹی کارکنوں میں مسرت کی لہر دوڑ گئی ۔ جناب شکیل عامر کو مبارکباد پیش کرنے سابق صدرنشین بلدیہ بودھن جناب محمد غوث الدین کی قیادت میں ایک وفد کل ایم ایل اے بودھن کی قیامگاہ واقع جوبلی ہلز آدتیہ اپارٹمنٹ حیدرآباد پہنچا اور نونامزد وہپ کی گلپوشی کی ۔ایم ایل اے بودھن کو مبارکباد شی کرنے والوں میں بودھن کے شہریوں میں جناب محمد عابد احمد صوفی ایڈوکیٹ ‘ ایس گوڑ ‘ جمیل الدین ‘ محمد توفیق و دیگر افارد کی کثیر تعداد موجود تھی ۔