سنگا ریڈی22 ؍مئی ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) 2014 کے پا رلیما نی اور اسمبلی انتخابات میں ریاست تلنگانہ میں ٹی آر ایس کے پا رلیمنٹ اُمیدوار کے۔ چندرشیکھر رائو اور حلقہ اسمبلی سنگاریڈی سے چنتا پر ا بھاکر نے بھاری اکثریت سے شاندار کا میا بی حاصل کی۔اور ریاست تلنگانہ میں جناب چندرا شیکھر رائو کی ٹی آر ایس حکومت منتخب ہو نے پر الحاج محمد عارف الدین صدر یو نائٹیڈ مسلم فورم سنگاریڈی اور دیگر اراکین فورم نے دل کی گہرائیوں سے مبارکبادپیش کر تے ہیں ۔جناب محمد عارف الدین نے کہا کہ جناب کے ۔ سی آر نے گذشتہ 13 سال سے علیحدہ تلنگانہ ریاست کی حصو لی کے لئے مسلسل تحریک چلا تے ہوئے اور مرن برت رکھکر آندھرائی قائدین کی مخالفت کا سامنا کر تے ہوئے جان کی بازی لگاکر علیحدہ ریاست تلنگانہ حاصل کئے ہیںجس پر انہیں تلنگانہ گاندھی کہا جا سکتا ہے ۔گذشتہ 10 سالوں سے ایم ایل اے کی حیثیت سے ٹی آر ایس ٹکٹ پر منتخب ہو کر پارٹی کو دھوکہ دیتے ہوئے تلنگانہ تحریک کو نقصان پہونچا تے ہوئے آندھر ا ئی قائدین کی حمایت میں ( جئے سمکیا آندھرا) تحریک چلا نے والے جگا ریڈی سابق رکن اسمبلی حلقہ سنگاریڈی و گورنمنٹ وہپ کو حلقہ اسمبلی سنگاریڈی کی عوام بلخصوص مسلمانوں نے شکست فاش دیکر ہرا یا ہے۔اور ایک بی سی اُمیدوار جناب چنتا پر ا بھاکر کو بھاری اکثر یت سے منتخب کیا گیا ہے ۔ جناب کے ۔ سی سے گذارش کیجا تی ہیکہ 1994 سے لیکر اب تک حلقہ سنگاریڈی سے منتخب ہوئے کسی بھی ایم ایل اے کو وزارت نہیں دی گئی۔ موجو دہ ایم ایل اے بی سی طبقہ کے علاوہ ملنسار‘ سنجیدہ مزاج اور سیاسی تجربہ ہو نے کی وجہ سے وہ وزارت کے حقدار ہیں اس لئے ان کو وزیر منتخب کر تے ہوئے حلقہ سنگاریڈی کی عوام کی خواہش کی تکمیل کریں۔