رکن اسمبلی سماج وادی پارٹی کے خلاف ایف آئی آر درج

بدایون( اترپردیش ) ۔/17مارچ، (سیاست ڈاٹ کام ) سماج وادی پارٹی کے رکن اسمبلی اور دیگر 3افراد کے خلاف جنرل منیجر اربن کوآپریٹیو بینک کو زدوکوب کرنے کے الزام میں پولیس نے ایف آئی آر درج کرلیا ہے ۔ یہ واقعہ کل رکن اسمبلی کی قیامگاہ پر پیش آیا۔ پولیس سپرنٹنڈنٹ سمرتی یادو نے بتایا کہ رکن اسمبلی اشوتوش موریہ اور بینک ڈائرکٹرس اجئے گوئل اور دیپک سلسیہ اور ڈپٹی منیجر سنجے گپتا نے بینک کے جنرل منیجر سچن اگروال کے ساتھ بدسلوکی کی تھی۔ پولیس نے ایف آئی آر درج کرکے تحقیقات کا آغاز کردیا تاہم کسی کو گرفتار نہیں کیا گیا۔