کاغذ نگر 14 جون ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) اسٹوڈنٹس اسلامک آرگنائزیشن آف انڈیا کاغذنگر یونٹ کے اراکین نے مسٹر کونیرو کونپا رکن اسمبلی سرپور سے ان کے رہائش گاہ پر ملاقات کر کے انہیں مبارکباد دی ۔ جناب محمد ارشد صدر ایس آئی او نے موصوف کے علم میں یہ بات لائی کہ موجودہ دور میں اخلاقی تعلیم کا فقدان ہے جس کی و جہ نوجوان گمراہ ہوتے چلے جارہے ہیں اور بے مقصد زندگی گذاررہے ہیں۔ ایسے تعلیمی نظام میں ردو بدل لانے کی شدید ضرورت ہے ۔ مسٹر کونیرو کونپا نے تیقن دیا کہ وہ حکومت سے نمائندگی کر کے تعلیمی معیاد کو بڑھانے کی کوشش کریں گے اور اخلاقی تعلیم کے تعلق سے غور کریں گے۔ اس موقع پر برادر ذاکر کالج ارگنائزر جناب محمد فرقان الدین جناب اسلم بیگ کے علاوہ حافظ توصیف اور حافظ تفہیم بھی موجود تھے۔