گوداوری کھنی 27 مئی (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز)حلقہ اسمبلی راما گنڈم کے ایم ایل اے ایس ستیا نارائنا راو اور حلقہ پارلیمانی پدا پلی کے ایم پی سمن کو نامہ نگار سیاست رام گنڈم محمد یوسف الدین خالد کے دونوں بھائیوں محمص سیف الدین عابد سیول انجینئر دوحہ قطر اور محمد تقی الدین زاہد سیلس آفیسر دوحہ قطر اور چند مسلم نوجوان نے دوحہ قطر سے فون پر مبارکباد پیش کی اور ایم ایل اے ستیا نارئنا کی 5 سال کی کارکردگی پر ستائش کی اور اس 5 سال میں بھی مسلم اقلیتوں کی فلاح و بہبود اور ترقی کیلئے کام کرنے کیلئے پر زور اپیل کی اور حلقہ راما گنڈم اور تلنگانہ کی ترقی کیلئے جدوجہد کرنے کی اپیل کی ایم ایل اے ستیا نارائن نامہ نگار سیاست محمد یوسف الدین کے والد محمد سعید الدین حسامی مرحوم کے قریبی اور جیگری دوست تھے۔