رکن اسمبلی جی وٹھل ریڈی کی ٹی آر ایس میں شمولیت

بھینسہ /6 اگست ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) تلنگانہ تحریک کے بانی پروفیسر جے شنکر کی یوم پیدائش کے موقع پر مدہول تعلقہ ایم ایل جی وٹھل ریڈی نے تعلقہ کے چھ منڈلوں بھینسہ ، مدہول ، لوکیشورم ، کنٹالہ ، کوہیر اور تانور منڈل کے زیڈ پی ٹی سی ایم پی ٹی سی سرپنچوں اور تقریباً دو ہزار کاگنریس کارکنوں کے ہمراہ سی ایم آفس دوپہر تین بجے ٹی آر ایس میں شمولیت اختیار کی ۔ واضح رہے کہ مسٹر جی وٹھل ریڈی نے کانگریس پارٹی کے ٹکٹ پر مدہول تعلقہ سے کامیابی حاصل کی تھی ۔ اس موقع پر ایم ایل اے جی وٹھل ریڈی کے بھائی جی سوریم ریڈی نے بھینسہ کی جانب سے نئے اسکیمات سے تعلقہ کی عوام کو فائدہ پہونچانے کیلئے یہ فیصلہ لیا گیا ہے ۔ کیونکہ ریاست اور مرکز میں کانگریس کا مکملک طور پر صفایا ہوچکا ہے ۔ اس لئے تمام کارکنوں کے مشورہ سے تعلقہ ایم ایل اے نے ٹی آر ایس میں شمولیت کا فیصلہ کیا ۔ بعد ازاں جی سوریم ریڈی کی قیادت میں تقریباً دو ہزار کارکنوں نے بھینسہ ایم ایل اے آفس سے حیدرآباد چیف منسٹر آفس کیلئے روانہ ہوگئے ۔