تانڈور ۔27 ۔ مئی ۔ (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) مقامی ٹی آر ایس لیڈر ڈاکٹر پی مہندر ریڈی منتخب رکن اسمبلی بھی ان خوش نصیب وزراء میں شامل ہوگئے ہیں جو 2 جون کو نئی ریاست تلنگانہ کی پہلی کابینہ میں حلف لیں گے ۔ ڈاکٹر پی مہندر ریڈی آنجہانی وزیر داخلہ اندرا ریڈی کے بھانجہ ہیں اور گزشتہ دو دہوں سے رکن اسمبلی تانڈور منتخب ہوتے آرہے ہیں۔ اس اطلاع کے ساتھ ہی ڈاکٹر پی مہندر ریڈی کابینی وزیر کی حیثیت سے 2 جون کو منتخب وزیر اعلیٰ کے سی آر کے ساتھ حلف لیں گے ۔ تانڈور میں مسرت کی لہر دوڑ گئی ۔ ٹی آر ایس قائدین نے پٹاخے چھوڑے اور خوشی کا اظہار کیا ۔ مقامی ٹی آر ایس لیڈر عبدالرؤف ،سابق فلور لیڈر بلدیہ عبدالرزاق منتخب رکن بلدیہ کے علاوہ صابر حسین افسر چیرمین ریڈرس فورم تانڈور نے ڈاکٹر مہندر ریڈی کو مبارکباد دی۔