رکن اسمبلی بیدر کی مایوس کن کارکردگی

منااکھیلی ؍27جون (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز)ایک سال کے دوران بیدر کے رکن اسمبلی گرپادپا ناگمارپلی کاکام عوام کو مایوس کرتاہے۔ وہ اسلئے کہ انھوں نے گذشتہ ایک سال کے دوران کوئی کام ہی نہیں کیا۔ وہ عوام سے دور ہوچکے ہیں ۔ یہ الزام کانگریس کے سابق رکن اسمبلی رحیم خان نے لگایا۔ ان سے رکن اسمبلی گرپادپانگمارپلی کی ایک سالہ کارکردگی کے متعلق دریافت کیاگیاتھا۔ موصو ف نے مزید بتایاکہ گذشتہ چھ ماہ کے دوران شہر میں سربرآہی آب کا مسئلہ انتہائی پیچیدہ ہوچکاہے ۔ لیکن انھوں نے اس کے حل کی طرف کتنی دفعہ توجہ دی ؟ کتنی دفعہ اجلاس بلاکر یاکسی اجلاس میں اس سے متعلق یہ مسئلہ اٹھایاگیا؟راستوں کی تعمیر کامسئلہ بھی جوں کاتوں موجودہے۔ وہ صرف ڈی سی سی بینک کے اجلاس طلب کرتے ہیں ۔ یاپھر کسی تقریب میں حاضر ہوتے ہیں اور بس ۔ یہ سب آخر کیاہے؟ترقیاتی نقطہ نظر سے دیکھاجائے تو وہ یہاں ناکام نظر آتے ہیں ۔ میرے دور میں چلرگی ، جنواڑہ وغیرہ میں ابتدائی طبی مراکز کا قیام عمل میں آیا۔ 20دیہاتوں میں سربرآہی آب کے مسئلہ کوحل کرلیاگیاتھا۔ ویسا کام نہیں ہوا۔ مجموعی حیثیت سے کوئی کام نہیں ہواہے۔ منی ودھاسودھا کی تعمیر کے لئے کچھ بھی نہیں کیاگیا۔ جبکہ جگہ کامسئلہ بھی جوں کاتوں مبینہ طورپرموجودہے۔ عوام کے مسائل کو حل کرنے کے لئے رکن اسمبلی عوام کو دستیاب ہی نہیں ہیں ۔ اگر وہ عوام سے ملتے تو عوام کے مسائل حل بھی ہوتے۔