جمعرات , دسمبر 12 2024

رکن اسمبلی بودھن شکیل عامر تمام طبقات میں مقبول: قاضی سید ارشد پاشاہ

نظام آباد۔/15 ڈسمبر، ( پریس نوٹ ) قاضی سید ارشد پاشاہ قائد ٹی آر ایس نے اخباری نامہ نگاروں سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ تلنگانہ ریاست میں ٹی آر ایس کی کامیابی اور مہا کوٹمی کی شکست فاش عوام کے بیش قیمت ووٹ کا کرشمہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ ضلع نظام آباد کے تمام حلقہ جات میں ٹی آر ایس امیدوار بھاری اکثریت سے کامیاب ہوئے ہیں۔ مسٹر شکیل عامر حلقہ اسمبلی بودھن سے دوسری بار منتخب ہوئے ہیں۔ جس پر مسرت کا اظہار کیا جارہا ہے۔عوامی حلقوں میں ریاستی وزراء میں اقلیتی قائد کی ضرورت پر بھی اظہار خیال کیا جارہاہے۔ قاضی سید ارشد پاشاہ نے کہا کہ مسٹر شکیل عامر نے حلقہ اسمبلی بودھن میں عوامی فلاح و بہبود سے متعلق تما م اسکیمات کو روبہ عمل لانے کے سلسلہ میں غیر معمولی دلچسپی لی ہے اور وہ عوام کے تمام طبقات میں ہردلعزیز ہوگئے ہیں اور انہیں دوسری بار ایم ایل اے بودھن منتخب کیا ہے۔

TOPPOPULARRECENT