رکن اسمبلی بودھن شکیل عامر آج دواخانہ سے ڈسچارج

بودھن /9 ڈسمبر ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) رکن اسمبلی بودھن جناب شکیل عامر نے اپنے ایک صحافتی بیان میں بتایا کہ چہارشنبہ کے روز وہ دواخانہ سے ڈسچارج ہوجائیں گے ۔ جناب شکیل گذشتہ ماہ 22 نومبر سے اپولو ہاسپٹل حیدرآباد میں زیر علاج ہے ۔ ان کا گذشتہ منگل کے روز ریڈ کی ہڈی کا آپریشن ہوا ۔ انہوں نے بتاجیا کہ حلقہ اسمبلی بودھن کی عوام اور والدین کی دعاؤں و بزرگان کی رحم و کرم کے باعث اللہ تعالی نے انہیں صحتیابی سے نوازا۔ جناب شکیل نے ان کے حق میں دعاء کرنے والے تمام افراد سے اظہار تشکر کیا اور بودھن شہر میں موجود حضرت سید شاہ جلال بخاریؒ کے آج سالانہ عرس میں شرکت کرنے والے زائرین سے دعاؤں کی درخواست کی ۔ صدرنشین بلدیہ مسٹر اے ایلیا نے پیر کے روز حیدرآباد ا پولو ہاسپٹل پہونچکر مسٹر شکیل عامر کی عیادت کی اور ڈاکٹروں سے ملاقات کرکے شکیل عامر کے ریڈ کی ہڈی کے کامیاب آپریشن انجام دینے پر ڈاکٹرس کی ستائش کی ۔اس موقع پر سابقہ صدرنشین جناب محمد غوث الدین ، محمد عابد احمد صوفی ایڈوکیٹ و دگیر قائدین موجود تھے ۔