نئی دہلی ۔ یکم ستمبر ( سیاست ڈاٹ کام ) وزیر اعظم نریندرمودی نے آج کہا کہ جب تک وہ رکن اسمبلی نہیں بنے ان کے پاس کوئی کارکرد بینک اکاؤنٹ نہیں تھا ۔انہوں نے اپنے اسکول کے ایام کی یاد تازہ کرتے ہوئے کہا کہ اس وقت دینا بینک کی جانب سے ایک اسکیم تھی جس میںطلبا کو پگی بینک دیا جاتا تھا اور ایک اکاؤنٹ کھولا جاتا تھا ۔ یہی اکاؤنٹ انہیں بھی دیا گیا تھا ۔ لیکن ان کا اکاؤنٹ ہمیشہ خالی ہوا کرتا تھا ۔ میں گاؤں سے چلا گیا لیکن اکاؤنٹ کام کرتا رہا ۔ بینک عہدیدار اسے برقرار رکھتے تھے ۔ بینک عہدیدار اکاؤنٹ بند کرنے مجھے تلاش کر رہے تھے ۔ 32 سال بعد عہدیداروں نے انکا پتہ چلایا اور اکاؤنٹ کو بند کیا گیا ۔ انہوں نے رکن اسمبلی بننے کے بعد کارکرد بینک کھاتہ کھولا تھا ۔