رکن اسمبلی آرمور کے ہاتھوں عید پیکیج کی تقسیم

آرمور /27 جولائی (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) آرمور سعید آباد فنکشن ہال میں امید ویلفیر سوسائٹی کی جانب سے عید پیکیج کی تقسیم مہمان خصوصی رکن اسمبلی جیون ریڈی کے ہاتھوں عمل میں آئی۔ تفصیلات کے بموجب پرکٹ شہر سے تعلق رکھنے والے افراد نے کچھ عرصہ قبل امید ویلفیر سوسائٹی کے نام سے ایک سوسائٹی قائم کی تھی، یہ سوسائٹی تقریباً تین برسوں سے غریب افراد میں عید پیکیج کی تقسیم عمل میں لارہی ہے، تاکہ غریب افراد بھی عید کی خوشیوں میں شامل ہوسکیں۔ اس موقع پر رکن اسمبلی آرمور نے مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ امید سوسائٹی کا یہ اقدام قابل تعریف ہے، کیونکہ غریب افراد اس عید پیکیج سے استفادہ کرتے ہوئے خوشی محسوس کرتے ہیں۔ انھوں نے کہاکہ ٹی آر ایس حکومت مسلم مائناریٹی کی ترقی کے لئے پابند عہد ہے اور اس حکومت میں مساجد کی ترقی کے لئے فنڈس جاری کئے جائیں گے اور بہت جلد 12 فیصد تحفظات پر عمل آوری ہوگی۔ اس موقع پر برادر محمد مجاہد نے تلگو میں تقریر کی اور رمضان و زکوۃ صدقات پر تفصیلی روشنی ڈالی۔ اس موقع پر آرمور سے تعلق رکھنے والے تقریباً 150 غریب افراد نے عید پیکیج حاصل کیا۔ اس موقع پر امید سوسائٹی کے صدر جناب عبد الستار کے علاوہ دیگر ذمہ داران محمد معز، محمد ساجد، محمد آصف، شیخ عارف، محمد واجد، سیاسی قائدین سنجے سنگھ ببلو، منڈل کوآپشن ممبر محمد ساجد اور محمد ظہیر کے علاوہ جماعت اسلامی کے ذمہ داران بھی موجود تھے۔