ڈھاکہ ۔4 جون ۔(سیاست ڈاٹ کام) بنگلہ دیش کرکٹ ٹیم کے ونڈے کپتان مشرفی مرتضیٰ میر پور میں حادثے کا شکار ہو گئے تاہم انہیں زیادہ چوٹ نہیں آئی۔ بنگلہ دیش کرکٹ ٹیم کی جانب سے ونڈے میچوں میں کپتانی کے فرائض انجام دینے والے آل راؤنڈر مشرفی مرتضی سائیکل رکشہ پر سوار ہو کر پریکٹس سیزن میں شرکت کیلئے شیر بنگلہ کرکٹ اسٹیڈیم جارہے تھے کہ ان کا رکشہ ایک بس سے ٹکرا گیا۔ حادثے کے نتیجے میں مرتضیٰ کے دونوں ہاتھ زخمی ہو گئے۔ ٹیم انتظامیہ کے بموجب کھلاڑی کے زخم معمولی نوعیت کے ہیں اور وہ ہندوستان کیخلاف سیریز سے قبل فٹ ہو جائیں گے۔