حیدرآباد /3 جنوری ( سیاست نیوز ) رچہ کنڈہ پولیس کمشنریٹ حدود میں پولیس نے آپریشن مسکان کا آغاز کردیا ہے ۔ بتایا جاتا ہے کہ پولیس کی خصوصی ٹیموں نے جو اس آپریشن مسکان کی انجام دہی میں مصروف میں آج تقریباً 140 کمسن بچوں کو مزدوری کے چنگل سے آزاد کروالیا ۔ پولیس نے اپنی کارروائی میں لیبر ڈپارٹمنٹ کو بھی شامل کرلیا تھا ۔ بتایا جاتا ہے کہ جو چوٹ اپل ڈیویژن میں کارروائی انجام دی گئیں ۔ ان علاقوں میں اینٹ تیار کرنے والی بھٹیوں میں کم عمر کے بچوں سے مزدوری کروائی جارہی تھی ۔ ایک اطلاع پر پولیس کی خصوصی ٹیموں نے ان کی بھٹیوں پر دھاوا کرتے ہوئے 140 بچوں کو آزاد کروالیا ۔ جن کا تعلق ریاست اڑیسہ سے بتایا گیا ہے ۔