رچہ کنڈہ پولیس نے خانگی فینانسر کو گرفتار کرلیا

حیدرآباد /21 اگست ( سیاست نیوز ) شہر کے نواحی علاقہ اوشا پور میں رچہ کنڈہ پولیس نے دھاوا کرتے ہوئے ایک خانگی فینانسر کو گرفتار کرلیا ۔ یہ سودخور چھوٹے کاروباریوں اور آٹو ڈرائیور اور کم آمدنی والے افراد کو زائد شرح سود پر قرض دیکر انہیں ہراساں و پریشان کر رہا تھا ۔ گٹھکیسر پولیس حدود میں ایڈیشنل ڈی سی پی کی خصوصی ہدایت کے بعد کارروائی کرتے ہوئے پولیس نے کے جے پال ریڈی نامی شخص کو گرفتار کرلیا ۔ جو غیر قانونی طور پر سود کا کاروبار کر رہا تھا ۔ ایک شکایت گذار بھوپلی راملو جوکہ سعیدا پورم کا ساکن ہے ۔ یہ شخص پیشہ سے چھوٹا کاروبار کرتا ہے اس نے 40 ہزار روپئے قرض جے پال ریڈی سے حاصل کیاتھا ۔ سال 2012 میں لئے گئے 2 قسطوں کے اس قرض کی رقم اس سود خور نے ہیرا پھیری کرتے ہوئے اضافہ کردیا اور بطور ضمانت پرامسری نوٹ پر دستخط اور اس کی گاڑی کو بھی رکھ لیا ۔ اس کے علاوہ کورے کاغذ پر بھی اس کے دستخط حاصل کرتے ہوئے اسے ہراساں و پریشان کر رہا تھا ۔ جبکہ اس کے خلاف ہراسانی مزید شکایتیں پائی جاتی ہیں ۔ اسپیشل آپریشن ٹیم مصروف تحقیقات ہے ۔