روی کمار کو ترجیحی ووٹ دینے کی اپیل

کلواکرتی۔20مارچ ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) کلواکرتی کانگریس کمیٹی کی جانب سے آج ایک اہم میٹنگ کا انعقاد وشنووردھن ریڈی کے گھر عمل میں آئی ‘ جہاں پر میڈیا سے بات کرتے ہوئے کلواکرتی بلدیہ چیرمین سری سیلم نے گریجویٹ حلقہ سے اپیل کی کہ کانگریس کے ایم ایل اے حلقہ محبوب نگر‘ حیدرآباد اور رنگاریڈی کیلئے روی کمار گپتا کو بھاری اکثریت سے پہلے مقام کیلئے ووٹ دے کر کامیاب کریں اور ہمیں ہمارا تلنگانہ حوالے کرنے والی قائد سونیا گاندھی کے عزائم کو پختہ کریں اور اس قائد کو کامیاب کرتے ہوئے انہیں تلنگانہ کا تحفہ پیش کریں ۔ ریاستی حکومت انتخابات کے موقع پر کئی ایک طرح کے وعدے کرتے ہوئے اقتدار پر قبضہ کیا اور کُرسی حاصل ہونے کے بعد یہاں کے عوام کو بھول گئی جبکہ کے سی آر ضلع محبوب نگر کو اپنے دل میں رکھنے کی بات کرتے ہیں ۔ یہاں انہیں اورمرکزی پارٹی بی جے پی کو اس علاقے سے کیا کوئی امیدوار نہیں ہے کیونکر ان لوگوں نے میدک اور نلگنڈہ کے قائد کو یہاں الیکشن لڑنے کیلئے بھیجا ہے ۔ ہونا تو یہ چاہیئے تھا کہ ان علاقوں میں سے ہی کسی ایک کو امیدوار بنایا جاتا تو بہتر ہوتا ‘ ایسا معلوم ہوتا ہیکہ ان پارٹیوں کو یہاں کی عوام نے اچھی طرح سے سمجھ لیا ہے جس کی وجہ سے کوئی ان کے قریب جانے کیلئے تیار نہیں ہے جبکہ مرکزی بی جے پی نے خوش حالی کا نعرہ دے کر انتخاب جیتا لیکن آج تک خوشحالی کا پتہ نہیں جبکہ ٹی آر ایس نے بنگارو تلنگانہ کے نام پر کرسی اقتدار حاصل کیا لیکن بنگارو کے بجائے بیکار تلنگانہ بنانا رہی ہے ‘ جبکہ کسان پریشان ہیں ۔ روزمرہ کی اشیاء مہنگی برقرار ہیں لیکن ریاستی حکومت اس جانب کوئی توجہ نہیں لے رہی ہے اور صرف اعلانات تک محدود ہوکر رہ گئی ہے ۔ اس لئے کلواکرتی کانگریس کمیٹی آپ سب ہی گریجویٹ حضرات سے اپیل کرتی ہیکہ ضلع محبوب نگر کے رہنے والے سپوت روی کمار ریڈی کو اپنا پہلا پسندیدہ قائد کیلئے ووٹ دے کر بھاری اکثریت سے کامیاب کریں ۔ اس موقع پر چیرمین سری سیلم ‘ سینئر سیٹیزن قائد وشنو وردھن ریڈی ‘کونسلر لکشمی لشکر ‘ محمد مقبول ‘ محمد شاکر ‘ سریکانت ریڈی ‘ سرینواس ریڈی ‘ جگدیش ‘ پرشوتم ریڈی ‘ پون کمار ریڈی و دیگر موجود تھے ۔