ممبئی۔ 27جون (سیاست ڈاٹ کام) ہندوستانی کرکٹ ٹیم کے سابق ڈائرکٹر روی شاستری اگلے کوچ ہوں گے، اس کا عنقریب فیصلہ ہوگا کیونکہ شاستری نے آج فیصلہ کیا ہے کہ وہ انیل کمبلے کی جگہ نئے کوچ کیلئے بی سی سی آئی کو اپنی درخواست دیں گے۔ شاستری 2014 ء تا 2016 ء ہندوستانی ٹیم کے ڈائرکٹر رہ چکے ہیں اور ان کی سرپرستی میں ہندوستانی ٹیم نے 2015 ء ورلڈکپ کے سیمی فائنل میں رسائی حاصل کی تھی۔ یاد رہے میڈیا میں یہ خبریں بھی گشت کرتی رہی ہیں کہ کپتان ویراٹ کوہلی نے روی شاستری کی کوچنگ کیلئے اپنا جھکاؤ ظاہر کیا تھا اور اب شاستری کی جانب سے کوچنگ کیلئے درخواست دینے کے بعد امید کی جارہی ہے کہ شاستری آئندہ کوچ ہوں گے۔