روی شاستری کے بیان پر سوشل میڈیا پر مذاق

اڈیلیڈ۔10 ڈسبمر (سیاست ڈاٹ کام) پہلے ٹسٹ میں آسٹریلیا کو 31 رنوں سے شکست دینے کے بعد بھلے ہی ہندوستانی ٹیم واہ واہی لوٹ رہی ہو لیکن اس کے کوچ روی شاستری کا ایک مرتبہ پھر مذاق اڑایا جارہا ہے۔ دراصل کامیابی کے بعد روی شاستری نے سنیل گواسکر کے ساتھ لائیو شو میں ایک عجیب و غریب بیان دے ڈالا۔ روی شاستری نے ٹیم کی دلچسپ جیت کے بعد ایسے الفاظ کا استعمال کیا ، جس کو ٹی وی پر نشر یا ویب سائٹ پر لکھا نہیں جاسکتا ہے۔ روی شاستری کے اس بیان کے بعد مداح سوشل میڈیا پر ان کا لگاتار مذاق اڑا رہے ہیں۔