روہنگیا پناہ گزینوں کی بازآبادکاری کا منصوبہ ناکام ہونے کا حکومت بنگلہ دیش کو اندیشہ

ڈھاکہ۔ 7 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) بنگلہ دیش کے سینئر کابینی وزیر نے الزام عائد کیا ہے کہ 7 لاکھ 50 ہزار روہنگیا پناہ گزینوں کی بازآبادکاری میں رکاوٹ پیدا کرنے کی کوشش کی جارہی ہے اور اس بات کا اندیشہ ہے کہ یہ بے گھر مسلمان پناہ گزین اپنے وطن واپس نہ ہوسکیں گے اور ان کی بازآبادکاری کا منصوبہ ناکام ہوجائے گا۔ چند ماہ قبل حکومت بنگلہ دیش اور حکومت میانمار کے درمیان روہنگیا پناہ گزینوں کی وطن واپسی اور ان کی بازآبادکاری کے سلسلے میں ایک معاہدہ طئے ہوچکا ہے۔